26 اپریل 2011 - 19:30

مصر سے اسرائیل اور اردن کو گیس فراہم کرنے والی پائپ لائن کو سینائی کے مقام پر دھماکے سے اڑا دیا گیا ہے۔

ابنا:   کہمصر سے اسرائیل اور اردن کو گیس فراہم کرنے والی پائپ لائن کو سینائی کے مقام پر دھماکے سے اڑا دیا گیا ہے۔مصری حکام کے مطابق دھماکے کے بعد ایک بڑا شعلہ بلند ہوا جس کے بعد گیس پائپ لائن کو بند کردیا گیا ہے۔حکام کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران گیس پائپ لائن پر ہونے والا یہ دوسرا حملہ ہے۔مصر کے شمالی قصبے العریش میں موجود یہ گیس پائپ لائن اسرائیلی سرحد سے پچاس کلومیٹر دور واقع ہے۔مصری سکیورٹی ذرائع نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا ایک نامعلوم مسلح گروہ نے گیس پائپ لائن پر حملہ کیا ہے جس کے بعد اسرائیل اور اردن کے درمیان گیس کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔مصر اردن کو 80 فیصد اور اسرائیل کو 40 فیصد گیس فراہم کرتا ہے۔